![Post_iM_FawadAish](https://i0.wp.com/infomazza.com/wp-content/uploads/2015/02/Post_iM_FawadAish1.jpg?resize=640%2C318&ssl=1)
بالی ووڈ نگری میں تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اب ایشیوریہ رائے کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے فواد خان ان دنوں بھارتی ہدایات کاروں کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں اور اپنی پہلی فلم ”خوبصورت“ میں فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد اب تک 5 فلمیں سائن کرچکے ہیں اور اب وہ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔