سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارت کے شہر چنئی میں کروایا گیا جس کے بعد ٹیسٹ کی رپورٹ آئی سی سی کے سامنے پیش کی گئی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیاگیا۔آئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے تاحال سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ۔

سعید اجمل کا کہناہے کہ انہوں نے پی سی بی کو پہلے ہی بتادیا تھاکہ وہ ابھی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے لیکن اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہو جاتاہے تو اس کی جگہ ضرور کھیلیں گا۔

Leave a Comment