عامر خان کے بارے میں وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

آپ نے عامر خان کی کئی فلمیں تو دیکھی ہوں گی۔ گجنی، 3 Idiots،منگل پانڈے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی PKتو وہ چند فلمیں ہیں جن کا ذکر آتے ہی فوراًذہن میں عامر خان کا نام آجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو عامر خان کی زندگی کے بارے میں دیگر باتوں کا علم ہے یعنی وہ کیا کھاتے ہیں، کیا پہنتے ہیں، انہیں کون سا کھیل پسند ہے وغیرہ۔

آئیے آپ کو عامر خان کی زندگی کے بارے میں کچھ باتیں بتاتے ہیں۔

aamir khan unknown facts

  1. عامر خان کو آپ نے کئی رومانوی کرداروں میں دیکھا ہوگا۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ان کا دلکش چہرہ انہیں صنف نازک میں بہت مقبول بنا چکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان کھیلوں میں بھی بہت پیش پیش ہیں۔ ابتدائی دنوں میں وہ ریاست مہارشٹرا کی جانب سے ٹینس کے چیمپئین بھی رہ چکے ہیں ۔
  2. ۔انتہائی صاف ستھرے اور خوبصورت نظر آنے والے عامر خان کو نہانا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ فلم ’غلام‘کی شوٹنگ کے دوران وہ بہت خوش رہے کیونکہ اس فلم میں ان کا کردار اس بات کا متقاضی تھا کہ وہ بہت کم نہائیں۔ اس با ت کی گواہی ان کی بیوی کرن راؤ نے پروگرام ’کافی وید کرن‘میں بھی دی۔
  3. ۔عامر خان کے والد اپنی فلم فلاپ ہونے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہوئے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ایکٹر بننے کی بجائے اپنی پڑھائی پر توجہ دے اور فلموں سے دور رہے لیکن عامر خان میں چھپے ہوئے اداکار کو یہ بات ہرگز قبول نہیں تھی۔ انہوں نے ایک خاموش فلم ’پارانویا‘میں مرکزی کردار ادا کیا ، اس فلم میں اداکارہ نینا گپتا نے بھی کام کیا، اس کے بعد انہوں نے تھیٹر جوائن کیااور گجراتی اور انگریزی ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کے بعد تعلیم چھوڑ دی اور اپنے ماموں ناصر حسین کے سائے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلم منزل(1984)اور زبردست(1985)میں کام کیا۔
  4. ۔لندن کے مومی مجسموں کے میوزیم ’مادام تساؤ‘کی انتظامیہ نے جب عامر خان سے رابطہ کیا اور ان کا مومی مجسمہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تو عامر خان کا جواب سن کر سب حیران رہ گئے۔ عامر کا کہنا تھا ’یہ میرے لئے اہم بات نہیں۔لوگوں کو اگر مجھے دیکھنے کی ضرورت ہو گی تو وہ میری فلمیں دیکھ سکتے ہیں ۔‘
  5. ۔عامر خان کو پرانی فلمیں بہت پسند ہیں۔گوویندا ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور انہوں نے فلم سینڈوچ کئی بار دیکھ رکھی ہے۔ پرانی فلموں کی اداکاراؤں میں انہیں وحیدہ رحمان اور گیتابالی بہت پسند ہیں۔ہالی ووڈ میں انہیں لینارڈو ڈی کیپریو اور ڈینیل ڈے لیوس بہت پسند ہیں۔
  6. ۔عامر خان دیگر فنکاروں کی طرح کھانے سے اجتناب نہیں کرتے بلکہ خوب شوق سے کھانا کھاتے ہیں۔انہیں مغلائی کھانے بہت پسند ہیں ۔بریانی بادشاہی، مصالحہ آملیٹ اورشاہی روغن گوشت ان کے پسندیدہ کھانے ہیں۔ وہ کھانے سے صرف اس وقت اجتناب کرتے ہیں جب کسی خاص رول کے لئے انہیں وزن کم کرنا ہو ۔
  7. ۔عامر خان کے آباؤاجداد نے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان کے دادا ابولکلام آزاد مشہور کانگریسی لیڈر تھے اور گاندھی کے ساتھ پیش پیش تھے۔
  8. ۔عامر خان کی خدمات کے پیش نظر انہیں اعلیٰ بھارتی ایوارڈ پدما شری اور پدما بھوشن سے نوازا گیا۔
  9. ۔ان کے چھوٹے بیٹے کا نام آزاد راؤ خان ہے۔
  10. ۔عامر خان فلموں کے انتخاب میں بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں ۔ا ن کی پہلی ہٹ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘کے بعد انہوں نے دو سال بعد دوسری فلم ’دل‘ دی۔
  11. ۔عامر خان کو ساتھی فنکاروں کے ساتھ مذاق کرکے بہت مزہ آتا ہے ۔فلم ’عشق‘ میں انہوں نے ساتھی فنکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ اس قدر مذاق کیا کہ وہ ان سے شدید ناراض ہوگئیں۔ اگلی صبح جوہی کے گھر کے باہر دو ٹیڈی بئیر اور ساتھ معافی کی درخواست بھی تھی۔ لیکن انہیں اس وقت بھی بے وقوف بنایا گیا کیونکہ یہ ٹیڈی بئیر فلم کے سیٹ سے ادھار لئے گئے تھے۔اس بات نے انہیں مزید آگ بگولاکر دیا اور ان کی پانچ سال تک بول چال بند رہی۔
  12. فلم ساز ناصر حسین کی مشہور فلم ‘یادوں کی بارات’میں عامر خان پہلی بار بطور چائلڈ سٹار جلوہ گر ہوئے
  13. فلم قیامت سے قیامت تک ان کے کیرئیر کی پہلی ہٹ فلم تھی ۔اس فلم سے قبل ان کی شادی ہو چکی تھی لیکن اس بات کو کافی عرصہ کے بعد عام لوگوں کو بتایا گیا۔

Leave a Comment