صحت مند رہنا ہے تویہ خطرناک ورزشیں ہرگز نہ کریں

ورزش کرنا صحت کے لئے بہت ہی اچھا ہے لیکن کچھ ورزشیں ایسی ہوتی ہیں جو نہ ہی کی جائیں تو اچھا ہے جس کی وجہ غلط طریقہ کار ہے۔آج ہم آپ کو ایسی ورزشوں کے بارے میں بتائیں گے جوخود سے بالکل نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ان کو کرنے سے آپ اپنے جسم کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں اور غلط تکنیک سے اپنے آپ کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔

Spot Reduction Exercises

01_SpotReductionExercises_iM

یہ ورزش عموماًلوگ مخصوص حصے کا وزن کم کرنے کے لئے کرتے ہیں۔اس کوشش میں وہ اپنے اس عضو کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ کسی مخصوص حصے کا وزن کم کرنے کے لئے کوئی ورزش نہیں ہے لہذا کوشش کریں کہ وزن کم کرنے کے لئے تمام جسم کو حرکت میں لایا جائے اور صرف ایک حصے پر توجہ نہ دی جائے۔

Seated Leg Extensions

02_SeatedLegExtensions_iM

جم کی بیٹھ کر ٹانگوں سے وزن اٹھانے والی یہ سب سے مشہور کی جانے والی ورزش ہے لیکن اس ورزش کے دوران ہم اپنے گٹنوں کو زخمی کر سکتے ہیں۔اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ وزن اٹھانے کے دوران ہمارے گٹنوں پر غیر معمولی دباﺅ آجاتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ یہ ورزش کرتے ہیں انہیں کوئی خاص فائدہ بھی نہیں پہنچا اور جن لوگوں کو پہلے ہی گٹنے کی تکلیف ہو تو انہیں اس سے ہر قیمت پر دور رہنا چاہیے۔

Leg Press

03_LegPress_iM

جم کی جانے والی اس ورزش میں ہم کمر کے بل لیٹ جاتے ہیں اور پھر اپنے پاﺅں کے ذریعے وزن کو اٹھاتے ہیں جس سے کمر پر بہت زیادہ دباﺅ آجاتا ہے۔ایسے لوگ جن کی کمر میں تکلیف ہو انہیں اس سے بہت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔اگر آپ کو کمر میں ہلکی سی بھی تکلیف ہے تو یہ ورزش ہر گز مت کریں۔

Seated Abduction

04_SeatedAbduction_iM

اس ورزش میں آپ بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی دونوں ٹانگوں کو ایک لاسٹک یا رسی سے کھولتے ہیں۔ اس ورزش میں بھی ریڑھ کی ہڈی پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے جس سے اس میں تکلیف ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔

Leg Curls

05_LegCurls_iM

جم میں کی جانے والی ورزش میںہم الٹے لیٹ جاتے ہیں اور پھر اپنی پنڈلیوں پر وزن اٹھاتے ہیں۔ اس ورزش میں بھی تمام بوجھ کمر پر آجاتا ہے لہذا اس ورزش کو کرنے کے لئے بھی انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

Sit Ups

06_SitUps_iM

اس ورزش میں زمین پر کمر کے بل لیٹ کر دونوں ہاتھوںکو جوڑ کر سر کے پیچھے لے رکھا جاتا ہے اور سر کو اپر اٹھایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے تمام دباﺅ کمر اور گردن پر آجاتا ہے۔اگر آپ کی کمر یا گردن میں تکلیف ہو تو یہ ورزش زیادہ اچھی چیز نہیں ہے۔

Leave a Comment