سابق انگلش کپتان گراہم گوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کئی با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2015 بھی جیت جائے۔ تفصیلات کے مطابق 1992میں پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں فائنل میں شکست کھانے والی انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم بھی پاکستان کی طرح ہی خطرناک تو ضرور ہے مگر وہ صرف مقامی میدانوں میں اچھا کھیل پیش کر سکتی ہے اس لئے اس بات کا امکان نہیں کہ وہ ورلڈ کپ کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گی۔
میڈیا سے بات چیت میں گوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھی دو بہترین ٹیمیں ہیں جو باآسانی یہ ورلڈ کپ جیت سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دبئی میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کا مقابلہ کرتے دیکھا ہے ، اس ٹیم نے ایک مضبوط مخالف کیخلاف بڑا سکور کیاجو ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت خطرناک ہے اور اس ایونٹ میں بھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کاکردگی مستقل بنیادوں پر نہیں ہے جس کے باعث پاکستانی ٹیم کے متعلق کچھ شکوک بھی ہو سکتے ہیں۔
Related posts:
ورلڈ کپ 2015 کے لئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
آفریدی نے چند گیندوں پر ہی ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکامی ، جنید خان ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہوگئے
محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کی کوئی درخواست نہیں دی : شہریار خان
سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا گیا
آئی سی سی کا باﺅنڈریز وسیع کرنے کا فیصلہ
بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ
دنیا کے تیز ترین سینچری بنانے والے بہترین کھلاڑی
وہ اعزاز جو آج تک پاکستان کے امتیازاحمد کے نام
ICC Cricket World Cup 2015 Schedule
فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی گفتگو اب ساری دنیا سنے گی


