اگر آپ ان سوالات کے درست جواب دے دیں تو آپ بھی فیس بک میں نوکری کر سکتے ہیں

دنیا کی کامیاب ترین کمپنیوں میں شمار ہونے والی کمپنی فیس بک میں ملازمت ہر ایک کا خواب ہے مگر سب کو یہ معلوم نہیں کہ اس کمپنی کے جانب انٹرویو میں کس قسم کے سوال پوچھے جاتے ہیں۔ ملازمت کیلئے مشاورت فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے Glass Door نے فیس بک میں ملازمت کیلئے لئے گئے انٹرویوز کے دوران پوچھے گئے کچھ اہم سوالات آپ کی معلومات کیلئے اکٹھے کئے ہیں یہ سوالات مندرجہ ذیل ہیں:

fb_iM

  • فیس بک پر روزانہ تقریباً کتنی پوسٹس سالگرہ کی مبارک دینے کیلئے بھیجی جاتی ہیں؟ (ڈیٹا سائنٹسٹ انٹرویو)
  • انٹرنیٹ پر روزانہ تقریباً کتنی رقم خرچ کی جاتی ہے؟ (اکاﺅنٹ منیجر انٹرویو)
  • فیس بک پر ایڈورٹائزنگ کے کیا فوائد ہیں؟ (کلائنٹ پارٹنر انٹرویو)
  • اگر فیس بک پر فوٹو اپ لوڈ اچانک 50 فیصد کم ہوجائیں تو آپ کیا کریں گے؟ (آپریشنز ایسوسی ایٹ یوزر انٹیلی جنس انٹرویو)
  • اگر اکائی لمبائی کی لکیر پر دو نقطے لگائے جائیں تو اس بات کا کتنا مکان ہے کہ لکیر کے تین ٹکڑے ایک مثلث بنا پائیں گے؟ (پراڈکٹ اینالسٹ انٹرویو)
  • آئی فون میں ایپس کو گروپ میں رکھنے کے لئے استعمال ہونے والے فیچر ”فولڈر“ کا تجزیہ کریں اور بتائیں کہ اسے کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے؟ (پراڈکٹ ڈیزائنر انٹرویو)
  • آپ ٹیلی ویژن کے ریموٹ کنٹرول کے فنکشن کو از سر نو کیسے ڈیزائن کریں گے؟ (پراڈکٹ ڈیزائنر انٹرویو)
  • امریکا میں ائیرپورٹوں کی تعداد کے متعلق اندازہ لگائیں۔ (پراڈکٹ منیجر انٹرویو)
  • ایک ثنائی شجر (Binary Tree) دیا گیا ہے، اسے سطر بہ سطر پرنٹ کرنے کیلئے کوڈ لکھیں۔ (سافٹ وئیر انجینئر انٹرویو)
  • آپ ایک معروف پل سے گزرنے والی کاروں کی تعداد کا اندازہ کس طرح لگائیں گے؟ (سافٹ وئیر انجینئر انٹرویو)
  • تفصیل سے بتائیں کہ آپ ایک ایپ کیسے ڈیزائن کریں گے؟ (پراڈکٹ منیجر انٹرویو)
  • آپ فیس بک میں کیا چیز بدلنا چاہیں گے؟ (سافٹ ویئر انجینئر انٹرویو)

Leave a Comment