5 اہم ترین باتیں جو آپ کو فیس بک پر نہیں ڈالنی چاہیئے

فیس بک صارفین اپنی ہر بات شیئر کرتے نظر آتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ چند اہم معلومات آپ کو کبھی بھی فیس بک پر شیئر نہیں کرنا چاہئیں۔ یہ معلومات درج ذیل ہیں:

1fb_iNfoMazzaDotCom

گھر کا پتہ:

کبھی بھی اپنے گھر کا پتہ فیس بک نہ دیں کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ گھر سے باہر رہتے ہوئے فیس بک استعمال کریں تو یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ گھر پر نہیں اور یہ بات بھی مجرموں کو آپ کے گھر پہنچنے پر مائل کرسکتی ہے خصوصاً اپنے پروائل اور Event میں جاکر گھر کا پتہ ختم کریں۔

پیشہ وارانہ معلومات:

کوشش کریں کہ اپنی ملازمت سے متعلق معلومات فیس بک پر نہ بھیجیں۔ اس کی وجہ سے آپ کے شریک کار یا افسران کو کوئی اعتراض پیدا ہوسکتا ہے اور مخالف کمپنیاں، کاروبار یا ہیکر بھی اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔

ریلیشن شپ سٹیٹس:

بہتر یہی ہے کہ اپنے بارے میں “Single” , “Married” یا “Dating” وغیرہ نہ ہی بتائیں۔ مثبت طریقہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے ساتھ بات چیت کرکے معلوم کریں کہ آپ کی ازدواجی حیثیت کیا ہے۔

مالی معلومات:

مالی معلومات خصوصاً کریڈٹ کارڈ نمبر کے بارے میں بہت محتاط رہیں۔ یہ معلومات ہیکروں کا سب سے زیادہ نشانہ بنتی ہیں اور صارفین کے نقصانات کا بڑا سبب ہیں۔

فون نمبر:

آپ کا فون نمبر ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والوں کے ہاتھ لگ گیا تو سمجھیں آپ کا سکون غارت ہوگیا۔ اسی طرح آپ کے فون نمبر سے آپ کی دیگر پرائیویٹ معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں لہٰذا اسے فیس بک پر فراہم نہ کریں۔

٭ اگر آپ مذکورہ بالا معلومات فراہم کرچکے ہیں تو انہیں ختم کرنے کے لئے فیس بک پیج کے بالائیں حصے میں اپنے نام پر کلک کریں، اس کے بعد Update Info بٹن پر کلک کریں اور پھر Contact and Basic Info میں جاکر مذکورہ معلومات کو ڈیلیٹ کردیں۔

Leave a Comment