بھرے ہوئے سیخ کباب
اجزاء:
گوشت: ایک کلو
گھی: 125 گرام
نمک، سُرخ مرچ: حسبِ ذائقہ
پیاز: 125 گرام
بادام: چند گریاں
لونگ: 9 عدد
خشک دھنیا: 8گرام
کالی مرچ: 20گرام
دہی اور میدہ: حسبِ ضرورت
ادرک: 52 گرام
ترکیب:
گوشت کے پارچوں کو سِل پر رکھ کر کُوٹئے ۔
پیاز، ادرک کا عرق ملے مصالحے پیس کر اس میں تھوڑا دہی اور گھی ملا کر پارچوں کو بگھار دیں۔
اب انہیں سیخوں پر چڑھا کر آگ پر پختہ کریں اور سیخوں سے اتار کر رکھ لیں۔
تھوڑی سی پیاز باریک کُتریں اور تھوڑے سے گھی میں بُھون لیں۔
اب اسے گھی اور لال مرچوں کے ساتھ آمیزہ کریں اور مصالحے دے کر بگھاریں اورگوشت کے پارچوں میں رکھ کر لپیٹ دیں۔
اب ان پارچوں کو ایک بار پھر سیخوں پر چڑھائیں۔
اس دوران بادام پیس کر تھوڑے دہی اور میدے کے ساتھ آمیزہ کر لیں۔
اس آمیزے کو لونگ کا بگھار دیں۔ جب کباب سیخوں پر پک رہے ہوں، یہ آمیزہ ان پر لگائیں اور سرو کریں۔
مٹن تکہ کباب
اجزاء:
گوشت کے پسندے: ایک کلو
دہی: ایک پاؤ
پسا ہو ا گرم مصالحہ: ذائقہ کے مطابق
نمک، مرچ: حسبِ ضرورت
کچا پپیتا: حسبِ ضرورت
پودینے کی چٹنی: حسبِ ضرورت
ترکیب:
دہی میں پسا گرم مصالحہ، نمک، مرچ اور تھوڑا پپیتا پیس کر ملا دیں۔
پسندوں کو دھو کر خشک کرلیں اور اس کو مصالحہ ملے دہی میں ملا کر تین گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں۔
اس کے بعد نکال لیں اور سیخوں میں پرو کر توے پر یا کوئلوں پر ان کو سرخ کرلیں۔
اس دوران سیخ کو گھمائیں تاکہ ہر طرف سے کباب سرخ ہوجائیں۔
کسی صاف کپڑے کے ٹکڑے کو گھی لگا کر ان کے اوپر لگائیں۔
تیار ہونے پر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔