میموری کارڈ تیار کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی سینڈسک نے 512 گیگا بائٹس ڈیٹا ذخیرہ کرنے والا ایک نیا ایس ڈی کارڈ بنایا ہے۔

یہ اب تک کا سب سے زیادہ ڈیٹا ذخیرہ کرنے والا میموری کارڈ ہے۔اس میموری کارڈ کا سائز ڈاک کے ٹکٹ کے برابر ہے اور اس کی قیمت آٹھ سو ڈالر ہے۔

512GB-SD-Card

سینڈسک نے دس سال پہلے 512 میگا بائٹس صلاحیت کا میموری کارڈ متعارف کرایا تھا۔

اس لحاظ سے دیکھا جائے تو نیا میموری کارڈ سب سے پہلے میموری کارڈ سے صلاحیت میں 1000 گنا زیادہ بڑا ہے۔

ماہرین کے مطابق مستقبل میں میموری کارڈز کی صلاحیت دو ٹیرا بائٹس یعنی دو ہزار گیگا بائٹس تک بڑھ جائے گی۔

اس نئے میموری کے ممکنہ صارفین اعلیٰ کوالٹی کے فارمیٹ’4K‘ پر شوٹنگ کرنے والے فلم ساز ہیں۔

’4K‘ کی ریزولیشن ہائی ڈیفینیشن یعنی ایچ ڈی کی کوالٹی سے چار گنا زیادہ بہتر ہوتی ہے اور اس وجہ سے اس معیار کے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کے لیے زیادہ جگہ درکار ہوتی ہے۔

سینڈسک میں مصنوعات کی تشہر کے شعبے کے نائب صدر دنیش بہل کے مطابق’4k الٹرا ایچ ڈی ٹیکنالوجی ایک مثال ہے کہ کس طرح سے ہمیں بہت زیادہ ڈیٹا کی حامل فائلز کو ذخیرہ کے لیے نئی مصنوعات تیار کرنے کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔‘

ایس ڈی کارڈ ڈیجیٹل کیمروں، موبائل فونز کے علاوہ فلیش سٹوریج میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

512 گیگا بائٹس کے ذریعے 30 گھنٹے تک ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment