اپنا پن ہرگز مت لکھیں
کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا پن کارڈ یا کاغذپر لکھ لیتے ہیں جو ایک انتہائی خطرناک غلطی ہے۔کارڈ چوری ہونے یا گم ہونے کی صورت میں چور فوراًاس کے ذریعے پیسے نکلواسکتا ہے۔آپ کبھی بھی ایسا نہ کریں بلکہ اپنے پن کو یاد رکھیں۔
اپنے اردگرد پر نظر رکھیں
ایسی جگہیں جہاں ایک سے زائد اے ٹی ایم لگی ہوں وہاں آپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اردگرد پر نظر رکھیں اور اگر آپ کو کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو فوراًسیکیورٹی گارڈ سے مدد طلب کریں۔
ویران جگہ والے اے ٹی ایم
کبھی بھی ایسے اے ٹی ایم کی طرف اکیلے نہ جائیں جو کسی دور دراز جگہ پر لگائے گئے ہوںاور اگر کبھی مجبوراًجانا پڑے تو اپنے اردگرد نظر دوڑا کر یقین کرلیں کہ کوئی مشکوک شخص تو موجود نہیں اور اگر ایسا ہو تو وہاں سے ہرگزرقم مت نکلوائیں۔
ایس ایم ایس سے مدد
متعدد بینکوں نے صارفین کو یہ سہولت دے رکھی ہے کہ بینک سے رقم نکلواتے ہی آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے یہ سروس نہیں لی تو ابھی لے لیں کیونکہ اس طرح آپ کو بینک ٹرانزیکشن کا علم رہے گا۔
رقم نکالنے کے بعد ’کینسل‘ کا بٹن دبائیں
جب بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالیں تو ٹرانزیکشن کے مکمل ہونے کے بعد ’کینسل‘ کا بٹن ضرور دبائیں کیونکہ اس طرح آپ کا PINاور دیگر ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔
لوگوں کے درمیان رقم گننا
جب بھی رقم نکالیں تو پیسے مشین کے سامنے ہی گنیں اور کبھی بھی بوتھ سے باہر نکل کر مت گنیں کیونکہ اس طرح ڈاکو آپ کے پیچھے آسکتے ہیں۔
کارڈ بھول جانا
اکثر لوگ پیسے نکال کر کارڈ لینا بھول جاتے ہیںلہذا آپ اس غلطی سے اجتناب کریں اور رقم نکال کر کارڈ ضرور جیب میں ڈال لیں۔
گمشدہ کارڈ کے بارے میں فوراًبینک کو بتائیں
اگر آپ کا کارڈ چوری یا گم ہوجائے تو ایک لمحہ ضائع کئے بغیر فوراًہیلپ لائن پر کال کرکے اسے بلاک کروادیں ۔اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ بینک کا ہیلپ لائن نمبر آپ کے موبائل میں محفوظ ہو تاکہ آپ فوراًگمشدگی کی رپورٹ کر سکیں۔