پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی

ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا جسے اعصاب شکن مقابلہ تصور کیا جارہا ہے تاہم اس دوران موسم کی انگڑائی میچ کو کھٹائی میں ڈال سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی میچ کے لیے خوب پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں لیکن ان دنوں آکلینڈ کا موسم بھی کچھ بے ایمان ہوتا نظر آرہا ہے جس کے باعث میچ کے روز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز آکلینڈ میں بارش کی پیش گوئی کی ہے اور اگر بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروٹیز اور شاہینوں کے درمیان معرکہ 7 مارچ کو ہوگا جب کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 200 سے زائد رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Comment