محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کی کوئی درخواست نہیں دی : شہریار خان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاہے کہ پی سی بی نے عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کی کوئی درخواست نہیں دی ،محمد عامر نے جرم پر شرمندگی کااظہار کیااور انہیں اس کی سزا بھی مل گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ محمد عامر نے قانونی تقاضے پورے کرکے آئی سی سی اور پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے اور انہوں نے اپنے جرم پر شرمندگی کا اظہار بھی کیاہے۔شہریار کا کہناہے کہ پاکستان آئی سی سی کو کما کر دینے والے چار ممالک میں شامل ہے اورآئی سی سی کی آمدن بڑھی ہے جس سے پاکستان سمیت دوسرے ملکوں کو بھی فائدہوگا ۔

Muhammad_Amir

شہریار خان نے کہاکہ وہ 12فروری کو اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں وہ ٹیسٹ نیشن کے سفیروں سے ملاقات کریں گے ،امید ہے آئندہ چار سے پانچ سالوں میں غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہو جائیں گی اور کوشش کر رہے ہیں کہ نیپال ا ور نیدر لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے ،بھارت نے بھی اپنے ایم او یو کے مطابق دوبارہ کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل سٹیڈیم میں غیر ملکی ٹیموں کے رکنے کے لیے انتظامات کریں گے اور اس سلسلے میں گورنر سندھ نے بھی سیکیورٹی کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے اورکہاہے کہ کراچی میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

Leave a Comment