آئی سی سی نے جدید بیٹ کے توڑ کی حکمت عملی بنالی، باﺅنڈریز وسیع کرنے کا فیصلہ
آئی سی سی نے جدید بیٹ کے توڑ کی حکمت عملی تیار کرلی جس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا میں باﺅنڈریز کو انتہائی حد تک بڑھایا جائے گا۔کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے تسلیم کیا کہ جدید بیٹ سے کھیل کا توازن بگڑ گیا، بیٹسمین اب زیادہ فائدے میں رہتے ہیں، خراب اور مس ہٹس پر اگر چھکے لگیں تو یہ کھلی ناانصافی ہے، بیٹس کی ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق رچرڈسن نے تسلیم کیا کہ جدید کرکٹ بیٹ آئی سی سی کیلئے تشویش کا باعث بن رہے ہیں جس سے خاص طور پر محدود اوورز کے فارمیٹس میں کھیل کا توازن بیٹسمینوں کے حق میں ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے، جو کام ہم فوری طور پر کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ باﺅنڈریز کا سائز انتہائی حد تک لے جائیں، آسٹریلیا میں گراﺅنڈز بڑے ہیں جس سے ہمیں باﺅنڈریز کو 90 گز کی دوری پر لے جانے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ اب بڑے اسکورز کثرت سے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ون ڈے میں بھی ڈبل سنچریاں عام سی بات ہوچکی ہیں، چند ماہ کے فرق سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ دوبارہ ٹوٹ چکا ہے، حال ہی میں ابراہم ڈی ویلیئرز نے صرف 31 بالز پر سنچری سکور کی۔
Related posts:
دنیا کے تیز ترین سینچری بنانے والے بہترین کھلاڑی
ورلڈ کپ 2015 کے لئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کی کوئی درخواست نہیں دی : شہریار خان
سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا گیا
ICC Cricket World Cup 2015 Schedule
بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ
ICC Cricket World Cup 2015 Points Table
شاہد آفریدی بھی دنیا کے 10 امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب
12 Most Beautiful Wives / Girl Friends of Cricketers
پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی
اگر کوارٹر فائنل میں جانا ہے تو ہر حال میں آئرلینڈ کو ہرانا ہے
فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی گفتگو اب ساری دنیا سنے گی

