یہ بات تو سب کو ہی معلوم ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر سری لنکا کیخلاف 1996 میں تیز ترین سینچری سکور کی لیکن قابل ذکر امر یہ ہے کہ 21سال گزرنے کے بعد بھی مایہ ناز کھلاڑی تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔آئیے آپ کو ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے تیز ترین سینچر ی بناکر کرکٹ کی تاریخ میں نام پیدا کیا ۔
- ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈوبیلیئرنے اسی سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ میں 31گیندوں پر سینچری بناکر سارے پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔
- نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1جنوری 2014کے میچ میں 36گیندوں پر تیز ترین سینچری بنا کر آفریدی ریکارڈ توڑا ۔
- پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفرید ی نے سری لنکا کیخلاف 9اکتوبر 1996میں تیز ترین سینچری بنا کر تاریخ رقم کر دی ۔
- ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی مارک باﺅچر 20ستمبر 2006کو 44گیندوں پر سینچر ی بنائی لیکن وہ آفرید ی کا ریکارڈ نہ تورڑ سکے ۔
- ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی برین لارا نے 9اکتوبر 1999میں بنگلہ دیش کیخلاف 45گیندوں پر سینچری بنائی اور بھی آفریدی کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکے ۔
- نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیسی رائڈر نے 1جنوری 2014کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 46گیندوں پر سینچر ی بنائی ۔
- سری لنکا کے کھلاڑی جے سوریا نے نے پاکستان کیخلاف 2اپریل 1996میں 48گیندوں پر سیینچری بنائی ۔
- بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے 16اکتوبر 2013میں آسٹریلیا کیخلاف 52گیندوں پر سینچری سکوری کی اور وہ بھی تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں آخری نمبر پر آنے مین کامیاب ہو گئے۔