بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں کی کہانیاں تو آپس میں ملتی جلتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں انڈسٹریز میں کئی فنکاروں کی شکلیں بھی آپس میں ملتی جلتی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی شخص حیرت میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
ہالی ووڈ سپر اسٹار بریڈ کاپر اور بالی ووڈ اسٹار ہریتک روشن کی شکلیں آپس میں اتنی مشابہہ ہیں کہ دونوں میں فرق کرنا مشکل ہے۔ دونوں اداکاروں کی خوبصورت آنکھیں اور بالوں کا اسٹائل بھی کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔
’’ہرکولیس‘‘ فلم سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی ہالی ووڈ اسٹار ارانی شایک اور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون میں سے ایک دوسرے کی پہچان کرنا مشکل بن جاتی ہے دونوں اداکاراؤں کی نہ صرف صورتیں ایک جیسی ہیں بلکہ یہ بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے بھی یکساں شہرت رکھتی ہیں۔
آئرش اداکار کولن فیرل اور بالی ووڈ اسٹارعمران ہاشمی کی شکلیں بھی آپس میں کافی مماثلت رکھتی ہیں جب کہ دونوں اداکار بے باک مناظر کی عکس بندی میں بھی ایک دوسرے سے کم نہیں ہیں۔
لبنانی گلوکارہ اور اداکارہ حائفہ وھبی اور بالی ووڈ اسٹار راکھی ساونت کی تفریق کرنا بھی آسان کام نہیں کیوں کہ دونوں اداکارائیں جڑواں بہنیں لگتی ہیں جب کہ دونوں اداکاراؤں میں ایک اور قابل مشترک فن خبروں کی زینت بنے رہنا بھی خوب آتا ہے۔
برطانوی اداکار فلپ ریز اور بالی ووڈ کے گینگسٹر کردار کے حوالے سے مشہور تشار کپور کی شکلیں بھی آپس میں کافی مماثلت رکھتی ہیں۔ دونوں اداکاروں کا رہن سہن بھی کافی ملتا جلتا ہے جب کہ دونوں کی مسکراہٹ بھی ایک جیسی ہے۔
ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھ وے اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا بھی چہروں میں مماثلت کے باعث جڑواں بہنیں لگتی ہیں اس لیے دونوں کی پہچان کافی مشکل ہے اس کے علاوہ دونوں اداکاراؤں کا فلمی کیریئر بھی آپس میں کافی مماثلت رکھتا ہے کیونکہ دونوں نے سپر ہٹ فلموں کے بعد زوال بھی دیکھا ہے۔
Related posts:
InfoMazza.com’s 25 TOP Posts of 2015
You’ll Be Surprised To Know How Old these 16 Salman Khan’s Leading Ladies Were When He Made His Film Debut
11 Star Kids Who Are Almost Ready For Their Bollywood Debut (Photos)
20 Martial Arts Stars Inspired By Bruce Lee (Photos)
“Sanams” in Pakistani Media and Film Industry
These 20 Superstars Had An Awful Childhood
دنیا سے جلد رخصت ہونے والے اسٹارز
Actors Learn New Skills for Their Films
If Game of Thrones Had Pakistani Cast (Photos)
7 Top Bollywood Celebrity Homes In India (with Photos)
Pakistani Celebrities & Their Shocking Hollywood/Bollywood Look-A-Likes
List of Bollywood Movies That Are Copied From Hollywood Movies







