کچھ لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں اور کچھ کو اینڈرائیڈ پسند ہے لیکن آج ہم آپ کو آئی فون کی وہ باتیں بتائیں گے جسے سن کر آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ فون کیوں اینڈرائیڈ سے بہتر ہے۔
بہتر ڈیزائن
چند ایک فونز کے علاوہ مارکیٹ میں موجود اینڈرائیڈ فونز آئی فون کے مقابلے میں دیکھنے میں کم خوبصورت لگتے ہیں۔کچھ سیٹ تو ایسے ہیں جو کہ پلاسٹک کے کھلونے معلوم ہوتے ہیں۔
کیمرے میں فرق
آئی فون 6اور اس سے پہلے کے ماڈلز میں نہایت اعلیٰ معیار کے کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ فونز میں کیمروں کی کوالٹی زیادہ اچھی نہیں ہے،صرف سام سنگ گلیکسی نوٹ4کا کیمرہ بہتر ہے ۔
آئی فون کے فنگر پرنٹ سینسر
کچھ سال قبل ایپل نے فنگر پرنٹ سینسر (TouchID)بنانے کے لئے ایک کمپنی Authentecنامی کمپنی خریدی۔ یہ کمپنی انتہائی اعلیٰ سینسر بنانے کے لئے مشہور ہے۔سام سنگ اور HTCنے فنگر پرنٹ سینسر بنانے کی بہت کوشش کی لیکن ابھی تک وہ ایسا سینسر نہیں بنا سکے جیسا آئی فون میں ہے۔
بہترین ایپ اور وہ بھی سب سے پہلے
اینڈرائیڈ میں بھی آپ کو وہ ایپ مل جاتے ہیں جو ایپل میں ہیں لیکن ایپل کے ایپس کی کوالٹی انتہائی اعلیٰ ہوتی ہے اور ڈویلیپر ایپل کے لئے ایپ بھی سب سے پہلے بنانے کی تگ ودو کرتے ہیں اور ان کا ڈیزائن بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
جدید سافٹ وئیر
آئی فون کا جدید سافٹ وئیر آتے ہی یہ تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوتا ہے لیکن اینڈرائیڈمیں یہ کمی ہے کہ ایک فون کا سافٹ وئیر دوسرے میں نہیں چلے گااور جب تک گوگل جدید سافٹ وئیر ریلیز نہیں کرے گا تب تک آپ مضتاج ہی رہیں گے۔
کسٹمر سپورٹ
ایپل اپنے صارفین کو ایپل سٹور کے نام سے کسٹمر سپورٹ رکھتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے صارفین کے لئے ایسا کوئی انتظام نہیں ہے۔
والدین کے لئے آسانی
اگر آپ اپنے بچوں کو غلط طرح کی ایپس سے بچانا چاہتے ہیں تو ایپل نے یہ آپشن دی ہے کہ آپ باآسانی ایسا کرسکیں۔
ایپل پے
ایپل کی یہ سروس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس کے استعمال سے آپ اپنے آئی فون کے ذریعے باآسانی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ایپل نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کمپنیوں کو بھی اس میں شامل کرلیا ہے تاکہ صارفین کومزید آسانی مل سکے۔
گھر کی اشیاءکا کنٹرول
ایپل نے HomeKit نامی پلیٹ فارم کے ذریعے گھروں کی لائیٹس اور دیگر آلات کنٹرول کرنے کے لئے سہولت متعارف کروانے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔ یہ صارفین کو بہت سہولت دے گی جبکہ اینڈرائیڈ میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔
Related posts:
واٹس ایپ کی وہ 7 باتیں جو آپ کو بہت فائدہ دینگی
InfoMazza.com’s 25 TOP Posts of 2015
Signs That You Are Completely Addicted To Your Phone
Take A Tour of the Technology Inside President Obama’s Wonderful Ride
Three Lipstick Shades for All Skintones
Top 15 Most Popular Torrent Websites of 2015
19 Places Whose Names You have Been Mispronouncing Your Whole Life
11 Best Websites To Download FREE Android Apps
40 Simple and Genius Ideas That Will Make You Say WOW (Photos)
The 2016 “Mercedes Benz MAYBACH” Amazing Review (Video)
Best Notepad Tricks Probably You Never Heard of
Netflix is Coming to Pakistan!










