فاسٹ باﺅلر محمد عرفان انجری کے باعث ورلڈکپ 2015ءسے باہرہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کولہے کی ہڈی کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور اُن کی ایم آرآئی رپورٹ حوصلہ افزاءنہیں جس کے باعث وہ ورلڈکپ سے باہرہوگئے ہیں اور اس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہاکہ محمد عرفان ورلڈکپ میں مزید نہیں کھیل سکیں گے اور وطن واپس بھیجاجارہاہے جس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں پی سی بی کردے گا اوراسے قومی ٹیم کے لیے بڑادھچکا قراردیاجارہاہے ۔

01Irfan_Post_iM

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹرفائنل کے لیے ایڈیلیڈ اوول میں میں بھرپور پریکٹس کی لیکن محمد عرفان نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیااوراُن کی کولہے کی انجری کے باعث کافی سوچ و بچار کے بعد ورلڈکپ میں مزید کھلانے اور وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ محمد عرفان کی انجری رپورٹ حوصلہ افزاءنہیں آئی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر منیجمنٹ نے محمد عرفان کاایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرانے پر سوچ و بچار کیا لیکن کوئی بھی مثبت پیش رفت نہ ہونے پر محمد عرفان کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ دردکی دواءکھلا کر کھلانے سے محمد عرفان کا ورلڈکپ کیریئرختم ہونے کا خدشہ ہے اوراس سے پہلے بھی ایک سال کولہے کی انجری کی ہی وجہ سے محمد عرفان ٹیم سے آﺅٹ رہ چکے ہیں ۔

02Irfan_Post_iM

ذرائع نے بتایاکہ ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں ، منیجمنٹ کی کوشش تھی کہ اگر کوارٹرفائنل میں عرفان باہر بھی رہیں تو آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد سیمی فائنل میں محمدعرفان ضروردستیاب ہوناچاہیے لیکن کامیاب نہیں ہوسکی ۔

نوید اکرم چیمہ نے بتایاکہ تاحال محمد عرفان کے متبادل کا فیصلہ نہیں ہوسکالیکن یہ واضح ہوگیاکہ محمدعرفان مزید سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

ذرائع نے بتایاکہ محمد عرفان کی جگہ احسان عادل کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

Leave a Comment