ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں بھارتی عوام اور میڈیا اپنی ٹیم پر برس پڑے ہیں وہیں پاکستانی شائقین بھارت کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران چلائے گئے اشتہارات کو لے کر بھارت کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔
ورلڈکپ کے دوران بھارتی میڈیا پر بہت سے ٹی وی اشتہارات چلائے گئے جن میں مشہور ترین ”موقع موقع“ رہا تاہم بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل ہار کر جہاں اپنی قوم کو اشتعال میں مبتلا کر دیا ہے وہیں پاکستانی قوم کو بھارتی اشتہارات پر دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع بھی دیدیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جہاں بھارتی شائقین اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں پاکستانی شائقین مختلف مزاحیہ تصاویر اور جملوں کا تبادلہ کر کے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ ایسی ہی کچھ مزاحیہ اور زبردست تصاویر کو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ایک پاکستانی صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”بھارت کی شکست کے بعد پاکستانیوں کی حالت،،
ایک صارف نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”بھارتی ٹیم ورلڈکپ سے اس طرح باہر ہو گئی ہے،،۔
ایک پاکستانی فین نے یہ تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ”آج سارے پٹاخے چلانے کا موقع ملا اور چلا دئیے،،۔
یہ تصویر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔
ویرات کی ناقص کارکردگی اور انوشکا کی میدان میں موجودگی سے متعلق بہترین تصویر۔
ایک پاکستانی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”انڈین فینز کا حال اس وقت یہ ہے،،۔
میچ کے دوران شائقین کے کیا حالات تھے? دلچسپ تصویر۔
میچ ہارنے کے بعد انوشکا شرما کیا کر رہی ہیں? دلچسپ تصویر۔۔۔
میچ ہارنے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین کی مایوسی کا انداز۔۔۔
میچ ہارنے کے بعد بھارتی شائقین سٹیڈیم سے واپس جاتے ہوئے۔
ایک پاکستانی فین نے تو بھارت کیلئے ”دوسرا،، ورلڈکپ بھی تیار کر لیا ہے۔۔۔
اور اب ہم سب کی پسندیدہ تصویر ایک بار پھر، انڈین فینز اپنے لئے اسے بونس سمجھیں۔