ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سچن ٹنڈولکر سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور ساتواں نمبر پاکستان کے جاوید میاندادکاہے۔

ST_Post_iM

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 6ورلڈ کپ میں 45اننگز کھیل کے 27چھکوں اور 241چوکوں کی مدد سے 2278رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پرآسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ہیں انہوں نے 46میچوں میں 1743رنز بنائے۔ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بہترین بلے باز برائن لارا ہیں، انہوں نے 34میچوں میں 1225رنز بنائے ہیں۔ چوتھے نمبر پر سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا ہیں جنہوں نے 38میچوں میں 1165رنز بنائے۔ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی جیک کیلس ہیں ۔ کیلس نے 36میچوں میں 1148رنز بنائے۔ چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ ہیں، انہوں نے 31میچوں میں 1085رنز بنائے۔

JM_Post_iM

ساتویں نمبر پر پاکستان کے عظیم بلے باز جاوید میانداد ہیں ۔ جاوید میانداد نے 33میچوں میں72چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 1083رنز اسکور کیے۔ آٹھویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ ہیں ،انہوں نے 33میچز میں 1075رنز بنائے۔ نویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز ہیں جنہوں نے25میچوں میں 1067رنز بنائے اور اس فہرست میں دسویں نمبر پر سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا ہیں ۔ ڈی سلوا نے 35میچوں میں 1064رنز بنائے۔

Leave a Comment