نیویارک: براہ راست پیش کئے جانے والے پروگرامات کے دوران اکثر وبیشتر ایسے غیریقینی واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو نہ صرف اینکر پرسن کے لیے بلکہ ناظرین کے لیے بھی یاد گار بن جاتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا امریکا میں جہاں ایک لائیو شو کےدوران اچانک چمگادڑ بن بلائے مہمان کی طرح اسٹوڈیو میں داخل ہوگئی اور وہاں موجود اینکرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ امریکی ٹی وی پر ’’گڈ مارننگ شو ٹیینیسی‘‘ جاری تھا اور اسے 3 اینکرز بو ولیم، ٹیئرسا اور ماہرموسمیات جولیا جونسن پیش کررہے تھے۔ تینوں اینکرز بڑے انہماک سے پروگرام کو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک چمگادڑ اسٹوڈیومیں داخل ہوگئی اور یہ جانے بغیر کہ پروگرام براہ راست نشر کیا جارہا ہے اسٹوڈیو میں اپنی پرواز کی مہارت دکھانی شروع کردی، اب کیا تھا چمگادڑ کی یہ اچانک آمد ان کے لیے کسی مصیبت سےکم نہیں تھی، چمگادڑ کبھی ایک اینکر کے اوپر سے پرواز کرتی ہوئی ایک کونے سے دوسرے کونے پہنچ جاتی اور کبھی دوسرے اینکر کے کان کے قریب اپنی میٹھی آواز میں گانا سنانے کی کوشش کرتی۔ چمگادڑ سے بچنے کے لئے اینکرز نے اپنی کرسی پر تیزی سے ادھر ادھر گھومنا شروع کردیا اور یوں محسوس ہورہا تھا کہ تینوں بیٹھ کر کسی گانے کی دھن پرناچ رہے ہوں۔
چمگادڑ کو شاید اسٹوڈیو اور اینکرز کچھ زیادہ ہی پسند آگئے اورانتظامیہ کی تمام تر کوشش کے باوجود وہ انہیں نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے تو مزید کمک طلب کرنی پڑی اور بالآخر 3 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد چمگادڑ ان کے قابو میں آہی گئی لیکن اس کوشش میں ان کے پسینےچھوٹ گئے، اسےکہتے ہیں مان نہ مان میں تیرا مہمان۔
Related posts:
Ana Yang – Gazillion Bubble Performance – Video
They Thought She Was Cute And Harmless But The She Did THIS And SHOCKED Everyone (Video)
Sand Art by Ilana Yahav – Video
Jiya Re (Jab Tak Hai Jaan) – Cover by Alaa Wardi (Video)
Top 30 Bodyweight Exercises (Video)
7 X 13 = 28 hahahaha (Funny Video)
Speechless (Its Shows You Which One Is You)
آئی فون کی وہ باتیں جو اینڈرائیڈ میں نہیں
How Pearls Derived from Clam Shell (Video)
Stunning Performance with Ladder (Video)
Everything You Need to Know About Hotel Ratings / Stars
This Mobile Can Dance, Sing, and Walk. Meet “RoBoHoN”, A Revolutionary Phone in Industry

