بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ

Mohit_iM_Post

بھارتی تجربہ کار فاسٹ بولر ایشانت شرما آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے باہرہو گئے جن کی جگہ موہت شرما کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سہہ فریقی ٹورنامنٹ میں بدترین شکست کے بعد ورلڈ کپ سے قبل ایشانت شرما کا ٹیم سے آؤٹ ہوجانا بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے جبکہ فاسٹ بولر گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ موہت شرما کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی آئی سی سی نے بھی منظوری دے دی۔ ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان سے ہے جو 15 فروری کو ہوگا جبکہ اس ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ان کے لیے ایسا ہی ہے جیسا آسٹریلیا یا سری لنکا کے خلاف کھیلنا اور اگر انہوں نے پاکستان کو روایتی حریف کے طور پر لیا تو اس سے ان پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں جنید خان کی انجری کے بعد بھارتی ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ بولر کی عدم موجودگی کے باعث 15 فروری کے ٹاکرے میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہوں گی۔

Leave a Comment