کرکٹ ورلڈ کپ 2015، مختلف ممالک کے تجربہ کار ترین کھلاڑیوں کی تفصیل

2015ء کے ورلڈ کپ میں 10 بہترین تجربہ کار اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں مہیلا جے وردھنے ، کماراسنگاکارا، برینڈن مکلم ، ڈینئل ویٹوی اور شاہد آفرید ی شامل ہیں ۔

WC_iM_Post2

تفصیلات کے مطابق سب سے تجربہ کارکھلاڑیوں میں سر فہرست سری لنکا کے کھلاڑی مہیلا جے وردھنے ہیں جنہوں نے 33میچز کھیلے ہیں انہوں نے اپنی زندگی کی شاندار اننگز 2011ء کے ورلڈ کپ میں کھیلی تھی ۔ جے وردھنے یہ اننگز ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کیخلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 88گیندوں پر 103رنز بنائے تھے۔ دوسرے نمبر پر بھی سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کا ہے انہوں نے 30میچزکھیل کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں 465رنز جوڑے ہیں ۔ سنگاکارا نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف 111رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میک کولم اور سپنر ڈینیل ویٹوری ہیں۔ میک کولم نے 25میچز کھیل کے 414رنز بنائے ہیں،انہوں نے اپنی شاندار اننگز میں 101رنز کینیڈا کیخلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں بنائے ہیں اور ویٹوری نے 23میچ کھیلے ہیں انہوں نے 2007ء کے ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کیخلاف 23رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔

WC_iM_Post1

پانچویں نمبر پر پاکستانی آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی ہیں۔ شاہد آفریدی نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں کینیا کیخلاف 16رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔ چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل ہیں انہوں نے20میچ کھیلے ہیں جبکہ 2003ء کے ورلڈ کپ میں کینیا کیخلاف 119رنز ان کا بہترین سکور ہے۔ ساتویں نمبر پر سری لنکا کے کھلاڑی تلکارتنے دلشان ہیں انہوں نے 20ورلڈ کپ کے میچز کھیلے ہیں ۔ دلشان نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں 9میچز کھیل کے 500رنز بنائے ہیں انہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں 144اور 108رنز بنا کے شاندار اننگز کھیلی۔آٹھویں نمبر پرانگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ہیں ۔ اینڈرسن نے 19 میچ کھیلے ہیں ،یہ اینڈرسن کا چوتھا ورلڈ کپ ہو گا۔ انہوں نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں 29رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔نویں نمبر پر آسڑیلوی کھلاڑی مائیکل کلارک ہیں جنہوں نے 2007ء کے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے نیدر لینڈ کیخلاف 93رنز بنائے تھے۔ اس فہرست کے آخر میں پاکستانی کھلاڑی یونس خان کا ہے ۔ یونس خان نے 16میچز کھیلے ہیں انہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Leave a Comment