مزیدار بیف کڑاہی گوشت اور بیف روسٹ کی مزیدار تراکیب – عید الاضحی اسپیشل

بیف کڑاہی گوشت

Beef-Karahi

اجزاء:

گائے کا گوشت: ایک کلو (بڑے اور زرا موٹے پارچے بنوالیں)

سُرخ مرچ: ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)، ہری مرچ: چار عدد اور علحیدہ سے چند ٹکڑے باریک کٹے ہوئے (سجاوٹ کے لیئے)

دھنیا: دو کھانے کے چمچ ، کچی پیاز: تین ڈلی (پسی ہوئی)

تیز پات کے پتے: چند عدد، گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا، بھون لیں)، ہلدی: ایک کھانے کا چمچ

دہی: ایک پیالی (پھینٹ لیں)، کوکنگ آئل: ڈیڑھ پیالی

ادرک: چند ٹکڑے (لمبی لمبی کاٹ لیں)، ادرک لہسن (پسا ہوا): ایک کھانے کا چمچ ، لیموں: تین عدد

نمک: حسبِ ذائقہ

ترکیب:

سب سے پہلے کڑاہی میں گوشت، پیاز، نمک، ادرک، لہسن ڈال کر پانچ پیالی پانی ڈال دیں،

ہلکی آنچ میں گوشت گلنے دیں،

جب گوشت خوب اچھی طرح گل جائے تو دہی اور سارے مصالحے ڈال دیں،

ہلکی آنچ میں پہلے مصالحے کا پانی خشک ہوجائے تو کوکنگ آئل ڈال دیں اور ہلکا ہلکا سا بھون لیں،

جب کوکنگ آئل گرم ہو کر الگ ہونے لگے تو سالن تیار ہے،

اوپر سے لیموں کا رس چھڑک دیں،

ادرک اور ہری مرچ سالن نکالتے وقت اوپر سجانے کے لیئے ڈال دیں،

یہ ڈش چھ افراد کے لیئے کافی ہے۔

بیف روسٹ

Beef-Roast

اجزاء:

گائے کا گوشت: ثابت ٹکڑا (وزن دو کلو)، چربی صاف کروالیں

سفید سرکہ: آدھی پیالی، لیموں : چار عدد، نمک: حسبِ ذائقہ

ادرک (کٹی ہوئی): دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ (کُٹی ہوئی): آدھا کھانے کا چمچ

دہی: دو پیالی، تیل: آدھی پیالی

ترکیب:

سب سے پہلے گوشت دھو کر ہاتھ سے سارا مصالحہ اچھی طرح لگا کر کانٹے سے گوشت اچھی طرح گود لیں

تاکہ مصالحہ اندر تک چلا جائے،

مصالحہ لگا کر گوشت کو دو گھنٹے کے لیئے رکھ دیں،

ایک بڑی دیگچی میں مصالحہ لگا گوشت ڈال کر اتنا پانی ڈالیں جس میں گوشت ڈُوب جائے،

ہلکی آنچ میں ڈھکن ڈھانپ کر پکنے دیں،

جب پانی خشک ہونے لگے تو تیل ڈال دیں،

کم از کم تین سے چار گھنٹے تیار ہونے میں لگیں گے، ہلکی آنچ میں پکائیں گے تو اتنا ہی اچھا گلے گا اور مزیدار بھی ہوگا،

گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں،

آٹھ افراد کے لیئے یہ ڈش کافی ہے۔

Leave a Comment