تاریخ کے وہ واقعات جن کے بارے میں پیشنگوئیاں کردی گئی تھیں

گذشتہ سوسالوں میں کئی بڑے بڑے واقعات ہو چکے ہیں جن میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے ایپل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا بننا شامل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام باتوں کی پیشنگوئیاں کردی گئی تھیں۔آئیے آپ کو چند ایسی باتیں بتاتے ہیں۔

ٹائی ٹینک

00Titanic

1898ءمیں امریکی مصنف مارگن رابرٹسن نے ایک ناول لکھا جس میں انہوں نے ایک بہت بڑے بحری جہاز کا ذکر کیا جو ایک سمندری تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب جاتا ہے۔1912ءمیں ٹائی ٹینک کو اسی طرح کی بات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایپل اور نیٹ فلیکس

01NetFlix

1987ءمیں ایک فلمی تنقید کار راجر ایبرٹ نے کہا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہم اپنے ٹی وی میں ایک بٹن دبا کر اپنی مرضی کی فلم جب چاہے دیکھ سکیں گے،اس نے ساتھ یہ بھی کہا کہ ویڈیو سٹور ختم ہوجائیں گے اور لوگ گھر بیٹھے فلمیں حاصل کرسکیں گے اور جب دل چاہے دیکھ بھی سکیں گے ۔یہ بات اس وقت کی گئی جب انٹرنیٹ کا دنیا میں وجود بھی نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے اس طرح کی عیاشی کے بارے میں سوچا تھا لیکن 20سال بعد 2007میں ایپل اور نیٹ فلیکس نے آن لائن فلموں کی سہولت دی۔

ایپل آئی پیڈ

02Ipad

1968میں مصنف آرتھر کلارک اور فلم ڈائریکٹر سٹینلے کیوبریک نے ایک ناول اور فلم پر کام کیا جس کا نام 2001: A Space Odyssey‘رکھا گیا ۔اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی چیز کا آئیڈیا دیا جسے لوگ آج آئی پیڈ کے نام سے جانتے ہیں۔انہوں نے دکھایا کہ لوگ ایک پیڈ Newspadکا استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے انہوں بہت سی معلومات ملتی ہیں۔آنے والے سالوں میں جب ایپل نے آئی پیڈ بنایا اور ساتھ سام سنگ پر الزام لگایا کہ اس نے ایپل کا ڈیزائن چوری کیا ہے تو سام سنگ نے Newspadکے آئیڈیا کو عدالت میں پیش کیا۔

موبائل فونز اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی

03MobilePhotography

امریکی انجینئر جان ایلفرتھ نے 1900ءمیں ایک کالم لکھا جس میں اس نے بتایا کہ آنے والے 100سالوں میں کیا ہوگا تو اس نے یہ بھی لکھا کہ تصاویر کو کہیں سے بھی دوسری جگہ بھیجا جا سکے گا۔ساتھ ہی اس نے اس بات کی پیشگوئی بھی کی کہ فونز بغیر کسی تار کے چلا کریں گے اور پوری دنیا میں ٹیلی گراف کا سرکٹ موجود ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ٹیلی فون کی پیشگوئی 1973میں پوری ہوئی جب ہاتھ میں پکڑنے والا فون سامنے آیا۔

کریڈٹ کارڈ

04CreditCard

ایڈورڈ بیلی مے نے اپنے 1888ءکے ناول میں کریڈٹ کارڈ کے بارے میں بتایا ہے جس میں مستقبل کے لوگ ایک کارڈ کے ذریعے مرکزی بینک سے ادھار لیتے ہیں۔یہ بات 1950ءمیں جاکر تب پوری ہوئی جب Diners Clubنے یہ کارڈ متعارف کروایا۔

جان ایف کینیڈی کا قتل

05jfk

مشہور امریکی خاتون جین ڈکسن جو پیش گوئی کرنے کے لئے بہت مشہور تھی نے 1956ءمیں کہا تھا کہ 1960ءمیںڈیموکریٹ پارٹی کا امیدوار امریکی صدر بنے گا لیکن وہ صدارت کے دوران مارا جائے گا۔یہ پیش گوئی 1963ءمیں تب پوری ہوئی جب صدر کینیڈی کو گولی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Leave a Comment